تازہ ترینخبریںکاروبار

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 3 روپے 38 پیسے مہنگا

انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 3 روپے 38 پیسے اضافے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3 روپے 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک ٓآف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں ایک روپے 25 پیسے یا 0.45 کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ظفر پراچا نے بتایا کہ آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان ہے، اس کی بنیادی وجہ یہی لگ رہی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی دباؤ ہے کہ اپنے روپے کو کمزور کریں تاکہ وہ سرمایہ کاری کریں۔

ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدکنندگان ڈالر کے موجودہ ریٹ پر اپنی رقم لا رہے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں طلب بہت زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک چیزیں ٹھیک ہوتی نظر نہیں آ رہیں جب تک ٓآئی ایم ایف کا پروگرام اور دوست ممالک سے ڈپازٹس اور قرضہ نہیں مل جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button