تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی امریکی وفد سے ملاقات ، مستقبل میں اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی وفد سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وفد نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، امریکی وفد میں کیلی فورنیا پارلیمنٹ کے ممبر کرس ہولڈن، وینڈی کیری لو، مائیک گپسن، اور ریزایلوئس شامل تھے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر آصف محمود سمیت 4 پاکستانی نژاد امریکن شہری بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وفد سے مختصر ملاقات کے بعد عمران خان نے امریکی ممبر پارلیمنٹ سے الگ ملاقات بھی کی، الگ ہونے والی ملاقات کے وقت ڈاکٹر آصف محمود بھی موجود تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں عمران خان نے مستقبل میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button