تازہ ترینخبریںسیاسیات

چوہدری پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے اتحادی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سربلندی قائم رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہئے، ای سی پی فوری طور پر الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button