تازہ ترینخبریںدنیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 24 ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 24 ہزار سے بڑھ گئیں۔

ترک ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات 20 ہزار 665 ہوگئیں جبکہ 80ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

اےایف اےڈی کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے تقریبا 93 ہزار افراد کو نکال لیاگیا ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کے بعد  سے اب تک 1ہزار 891 آفٹرشاکس محسوس کئے جاچکے ہیں۔

اقوام متحدہ  کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں کم ازکم 8 لاکھ 70 ہزار افراد فوری خوراک کےمنتظر ہیں۔

یو این ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ، شام میں خوارک کیلئے77ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب شام میں زلزلے سے اموات 3 ہزار 553 ہوچکی  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button