تازہ ترینخبریںسپورٹس

دوسرا ٹیسٹ : چوتھا دن ختم ، پاکستان کے صفر پر 2 آؤٹ

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل پاکستانی ٹیم کو مشکل میں ڈال کر ختم ہوگیا۔ 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی صفر پر ہی 2 وکٹیں گر گئیں۔ 

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 رنز پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا پہلے ہی اوور میں عبداللّٰہ شفیق ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ دن کی آخری گیند پر میر حمزہ اش سوڈھی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

چوتھے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے کوئی رن نہ بنایا جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ چوتھے دن کھیل کے آغاز کے بعد قومی بیٹرز نے صرف ایک رن کا اضافہ کیا اور ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button