تازہ ترینخبریںسپورٹس

ثناء میر کی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ فی الحال میں اس کمیٹی میں شریک نہیں ہو سکوں گی۔

https://twitter.com/mir_sana05/status/1606205984807915520?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1606205984807915520%7Ctwgr%5Eaff55dc76881e055be5c2393865b5f44816704a9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1174056

 ٹوئٹر پر ثناء میر نے لکھا کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جانا عزت کی بات ہے لیکن فی الحال میں اس میں حصہ نہیں ڈال سکوں گی۔ثناء میر نے اپنے پیغام میں وجہ بتائی کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔

ثناء میر نے لکھا کہ تمام فیصلہ کرنے والوں اور دنیا بھر سے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں ثناء میر کا نام بھی شامل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button