تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

جدید ٹیکنالوجی : بیرون ملک فرار ہونے والے اب نہیں جاسکیں گے

ایف آئی اے نے مطلوب ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فیشل ٹیکنالوجی کیمرے نصب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر نصب فیشل ٹیکنالوجی کیمروں کی مدد سے مختلف مقدمات میں ملوث مطلوب ملزمان کو بیرون فرار ہونے سے باآسانی روکا جاسکے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ملزمان جن کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل نہیں وہ بھی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرلیے جائیں گے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فیشل ٹیکنالوجی سسٹم فعال کرنے کے اقدام تیز کردیے، مذکورہ جدید ٹیکنالوجی ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کے ذریعے نصب کی جائے گی۔

ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اس جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب سے ایسے ملزمان پر قابو پانے کیلئے بڑی مدد ملے گی جو قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئر پورٹ آنے والا کسی بھی کیس میں مطلوب ملزم جیسے ان جدید کیمروں کے سامنے سے گزرے گا تو ان میں خود کار نظام کے تحت الارم بج اٹھے گا۔

ذرائع کے مطابق فیشل ٹیکنالوجی کیمروں کو استعمال کرنے کے لئے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم ڈیوٹی پر مختص ہوگی، ٹیکنالوجی سے ایف آئی اے پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button