تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے ، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کیلئے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا ، انہيں ایکسٹینشن دے کر غلطی کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button