تازہ ترینخبریںدنیا

شام میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج ، گورنر آفس پر حملہ، فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

شام میں جاری معاشی بحران کے خلاف جنوبی شہر السویدا میں احتجاج کیا گیا۔دارالحکومت دمشق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق درجنوں مشتعل مظاہرین نے گورنر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے گورنر آفس کی عمارت کے کچھ حصوں میں آگ لگا دی اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔  مظاہرین نے صدر بشار الاسد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین نے گورنر ہاؤس پر لگی صدر بشار الاسد کی تصویر پھاڑ دی۔سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام میں طویل خانہ جنگی اور پابندیوں کے باعث معاشی حالات خراب ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق شام کی 90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button