تازہ ترینخبریںپاکستان

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ریٹائرمنٹ کی تقریب

لاہور( میاں عمران ارشد) انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولایت علی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ایس پی سی آر او عائشہ بٹ، ڈی ایس پیز و دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔ولایت علی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولایت علی کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر نے بھی ریٹائرڈ ہونے پر ولایت علی کو پھول پیش کیے۔ولایت علی نے 39 سال سی ٹی ڈی،سنٹرل پولیس آفس، انویسٹی گیشن ونگ سمیت پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں میں فرائض سر انجام دئیے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ ولایت علی کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ریٹائرڈ ہونیوالے ولایت علی نے بھی آئندہ عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button