تازہ ترینجرم کہانیخبریں

چاکلیٹ چوری کی ویڈیو وائرل ہونے پر کالج طالبہ کی خودکشی

چاکلیٹ چوری کی ویڈیو وائرل ہونے لڑکی نے خودکشی کرلی۔

بھارت میں مغربی بنگال کے علاقے جےگاؤں میں کالج کی طالبہ نے چاکلیٹ چوری کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر شرمندگی کے مارے خودکشی کرلی۔

مذکورہ لڑکی 29 اکتوبر کو اپنی بڑی بہن کے ساتھ شاپنگ پر گئی تھی جہاں اس نے ایک چاکلیٹ اٹھالی تاہم مال میں موجود کیمروں نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔

سیکیورٹی اسٹاف نے دوران تلاشی لڑکی کے قبضے سے چاکلیٹ برآمد کرلی، شاپنگ مال کے اسٹاف نے لڑکی کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں جو وائرل ہوگئیں۔

لڑکی کے والد رتن گوش کے مطابق انکی بیٹی کالج میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سے وہ شدید دباؤ اور ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی سے غلطی ہوئی تھی لیکن مال والوں کو اس سے چاکلیٹ کے پیسے لیکر معاملہ ختم کردینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے سب کے سامنے اسے ہراساں کیا اور ویڈیوز بنائیں۔

لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ شاپنگ مال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، انہوں نے میری بیٹی کی جان بھی لے لی اور اسکے پیسے بھی رکھ لیے، کیا کوئی اسے واپس لاسکتا ہے؟۔

واقعے کے خلاف متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد نے پیر کو شاپنگ مال اور مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ہے اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں انہیں اگرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب شاپنگ مال انتظامیہ کا اس افسسوسناک واقعے پر اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button