تازہ ترینخبریںپاکستان

مذاکرات ہو رہے ہیں ، ہر لانگ مارچ میں بیک ڈور ہی مذاکرات ہوتے ہیں ۔ پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ہر لانگ مارچ میں بیک ڈور ہی مذاکرات ہوتے ہیں۔

سی بی ڈی بلیوارڈ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا شہباز شریف دور میں بند کیے گئے اپنے منصوبے دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور عمران خان کا وژن نافذ کر رہے ہیں ، منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔

لانگ مارچ کے دوران مذاکرات سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مذاکرات ہو رہے ہیں، ہر لانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں۔سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کے سپرد نہ کرنے سے متعلق سوال پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سی سی پی او لاہور اچھا کام کر رہے ہیں، ایک اچھے افسر کو ہم کیوں فارغ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button