تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، قلندر خان لودھی

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ایبٹ آباد کے صدر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

قوم عمران خان کو پسند کرتی ہے جب کہ ملک میں فیصلے ان کے خلاف کئے جا رہے ہیں ۔جن حکمرانوں نے پیسہ لوٹا ان کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ آذادی مارچ میں اپنے ملک، اولاد اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نکلنا ہوگا ۔اگر یہی حکمران رہے تو ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا۔

حقیقی آذادی مارچ میں عوام کسی کو وزیر اعظم بنانے کے لئے نہیں نکل رہے بلکہ صرف ایک مطالبہ ہے کہ ملک میں آذاد الیکشن کروائے جائیں۔ایبٹ آباد سے تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں بھرپور انداز میں شریک ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لودھی آباد میں اپنی رہائش گاہ پر یونین کونسل سلہڈ کی وی سیز اور گوہر آباد کے تنظیمی عہدیداران کا حلف لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں تحصیل حویلیاں کے صدر بابو جاوید اقبال ،تحصیل ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری طاہر مغل ،ویلج ناظمین چوہدری لیاقت ،امتیاز خان ،قاری آصف،یاسر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جب کہ اس موقع پر ویلج کونسل کے ناظمین ،جنرل کونسلرز نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرکے حلف بھی اٹھایا ۔

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف الحاج قلندر خان لودھی کا کہنا تھا عمران خان ایک دبنگ اور بہادر لیڈر ہیں ان کو اللہ نے بہت ساری صلاحیتیوں سے نواز رکھا ہے،وہ ہمیشہ ملک کے محکوم عوام کو اوپر اٹھانے کی کوشش کر تے ہیں ملک میں حقیقی آزادی مارچ میں عوام کا جوش خروش سب کے سامنے ہے جس کو میڈیا دکھا نہیں رہا ۔

ہزارہ سے بھی عوام نکلیں گے وہ عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں ۔انہوں کہا کہ خیبر پختون خوا میں تحصیل میئر اور چیئرمین کے علاوہ آذاد الیکشن عمران خان کی خوائش تھی تاکہ لوگ جس کو چائیں منتخب کریں اور نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

وزیر اعلی محمود خان نے ہر ویلج کونسلز کے لئے پچاس پچاس لاکھ کا فنڈ رکھ کے 16 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔اب کوشش یہ ہے کہ اس کو ویلج ناظمین اور کونسلرز کے زریعے ان کی وی سی میں خرچ کریں تاکہ عوام کا ان پر اعتماد بحال رہ سکے۔اور ایم این اے اور ایم پی اے سے پر لوڈ کم ہو سکے ۔انہوں نے کہا ہےکہ ملک میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہو چکا ہے ۔

عمران خان وہ دیانت دار لیڈر ہیں جن کے ساتھ قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ضمنی انتخابات میں ثابت ہو گیا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے ۔قلندر خان لودھی کا کہناتھا ایبٹ آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھرپور انداز میں مارچ میں شامل ہوں گے اس کے لئے ایک منظم طور پر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

ہمارا مطالبہ صرف ایک ہی ہے کہ ملک میں شفاف الیکشن ہوں تاکہ وہ قیادت سامنے آسکے جس کو عوام چاہتے ہیں۔اس سے ملک پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد قائم ہوگا ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا ایم پی اے قلندر خان لودھی نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کی انتہا کی ہے حقیقی آزادی مارچ میں فرنٹ لائن پر ہوں گے۔

انہوں نے ضلعی صدر کو حقیقی آزادی مارچ میں بھرپور انداز میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button