تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے : رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کی سازش کا سرغنہ عمران خان لگتا ہے، فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو پھر نقصان کی ذمے داری اسی کی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ انٹیلی جینس رپورٹس ہیں کہ دہشت گرد لانگ مارچ کے مجمع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اور مجمع کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، ہوسکتا ہے فیصل واوڈا کے پاس بھی یہی معلومات ہوں۔ ریاست مسلح جتھے کے سامنے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کی جس میں ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button