تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور: کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی

لاہورکے علاقے کوٹ لکھپت میں کزن کے ہاتھوں پیٹرول کی آگ  سے جھلسنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی اور موقع سےفرار ہو گئے۔

کرن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیادہ جھلس جانے کے باعث دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کرن شہزادی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button