تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں آباد ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے

پاکستان میں آباد ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منائے گی۔ ملک بھر میں ہندو برادری دیوالی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرے گی اور تمام مذاہب کے لوگ حسب سابق شرکت کرکے روایتی بین المداہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کریں گے۔

دیوالی کے سلسلہ میں ہندو برادری نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دیوالی کی بڑی تقریب کرشنا مندر میں ہوگی جس میں ڈاکٹر منور چاند اور دیگر ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ تقریب میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ دیوالی ہندوو¿ں کا سب سے بڑا مذہبی تہوار ہے اور دنیا بھر میں ہندو اس تہوار کو جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ ہندو مت میں دیوالی دراصل دیپوں والی کا مختصر نام ہے جس کے لغوی معنی دیا یعنی چراغوں کی قطار ہوتا ہے اور اس لیے اسے روشنیوں کا تہوار کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button