تازہ ترینخبریںپاکستان

قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اور 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔آرمی چیف نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یگانگت سے کامیاب ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button