تازہ ترینخبریںدنیا

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خطرناک اقدام، پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈے کی تعمیر

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈا بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خطرناک اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب نئے فوجی اڈے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

گجرات میں پاکستانی سرحد کے قریب فوجی اڈا بنایا جائے گا، جس کی تعمیر2023 میں مکمل ہوجائے گی۔

بھارتی وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں فوجی اڈے کو بھارت کی سیکورٹی کے لیے اہم قرار دیا۔

خیال رہے بھارتی گجرات کا علاقہ دیسا بین الاقوامی سرحد سے صرف ایک سو تیس کلومیٹر دور ہے، ہندوستانی فضائیہ نئے فوجی اڈے پر مستقل طور پر تعینات رہے گی اور مغربی سرحد کی حفاظت کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button