تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کی 3 ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل ہوگا

 الیکشن کمیشن حکومت کی تین ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ضمنی وبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق خط کا جائزہ لیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا کل دو بجے اجلاس پھرطلب کرلیا گیا، جس میں ،کئی اہم فیصلے ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری سمیت تینوں صوبوں کےآئی جیزکو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی 3 ماہ کیلئے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنیکی درخواست پر فیصلہ کل کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button