تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

‘لانگ مارچ کی پلاننگ کرچکے، مخالفین نے جوکرنا ہے کرلیں’

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی پلاننگ کا اپنی ٹیم کو بھی نہیں بتایا، ہمیں پتا ہے کہ وہ کیا کرینگے مگر انہیں نہیں پتا کہ ہم نےکیاکرناہے؟

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے میرے خلاف چار لانگ مارچ کئے تمام ناکام ہوئے، ان میں سے دو تو مولانا فضل الرحمان نے کئے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ لانگ مارچ کی کیا پلاننگ ہوگی؟ ابھی تک اپنی ٹیم کو بھی نہیں بتایا کہ میں کیا کرنے لگا ہوں؟، کپتان کے لانگ مارچ کا جو پلان بنا ہوا ہے یہ جو مرضی پلاننگ کرلیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جو پلاننگ کررہا ہوں انہیں نہیں پتہ کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟ مگر ہمیں پتاہےوہ کیاکرینگے؟۔

آڈیو لیکس پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرجگہ فون ٹیپ ہورہے ہیں اس لئے کسی سےبھی پلان ڈسکس نہیں کیا، سارےڈاکو مل کرپاکستان کو تباہی کی جانب لے کرجارہےہیں، انسانی حقوق تنظیموں کو نظرنہیں آرہا کہ آزادی رائےکا گلہ دبایاجارہاہے۔

نیب ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب میں تبدیلیاں کردیں کہ پیسہ چوری کرنے پر کوئی نہیں پکڑسکتا، جو ترامیم کیں گئیں ہیں ان کے باعث زرداری، نواز شریف اور شاہد خاقان اور بہت سے لوگ بچ رہے ہیں،اگریہ نظام چل گیا تو پاکستان اورآپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح ہم ان چوروں کومان جائیں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب میری آپ سے لانگ مارچ میں ملاقات ہوگی، میں اپنی قوم کو تیار کررہا ہوں ، یہ لانگ مارچ تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button