تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ #NRO22 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ #حقیقی_آزادی_مارچ کرے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 7, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح کی آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2022 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی۔اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی عمران خان کی مبینہ آڈیو پر دعویٰ کیا گیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ہیکر کے پیچھے ن لیگ کا میڈیا سیل نکلے گا ۔