تازہ ترینخبریںسپورٹس

پاکستان جونیئر لیگ میں انٹری مفت ، سنیکس بھی ملیں گے

کرکٹ فینز پاکستان جونیئر لیگ کے میچز مفت میں دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ  میں فری داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سٹیڈیم آنے والے بچوں کو سنیکس بھی مفت دیے جائیں گے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی جے ایل کے میچز کا ٹکٹ 100 روپے کا رکھا گیا تھا، انڈر 18 کرکٹ فینز تعلیمی کارڈ دکھا کر سٹیڈیم میں داخل ہو سکتے تھے لیکن اب  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب کے لیے داخلہ فری کر دیا ہے۔

یاد رہے پی جے ایل میں آج 6 بجے بہاولپور رائیلز اور حیدر آباد ہنٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button