تازہ ترینخبریںپاکستان

بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں اہم ملاقات

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی دورے کے دوران واشنگٹن میں اہم امریکی شخصیت سے ملاقات کی ہے۔ 

وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کی جس میں سیلاب کی صورتحال، امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجودتھیں۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اپنے امریکی دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں وہ ارکان کانگریس وسینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو معروف امریکی تھنک ٹینکس اورمیڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button