تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کا شہری 22 سال بعد اپنے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت گیا

اسلام آباد کا شہری 22 سال بعد اپنے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں شہری کے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ آئیسکو پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے، بنیادی حقوق متاثر ہونے پر جرمانے کی رقم شہری کو ادا کی جائے۔ سی ڈی اے اور آئیسکو ٹرانسفارمر کیلئے نئی جگہ کا انتخاب کرکے 30 دن میں منتقل کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کروائی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button