تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پشاور: سکول کی عمارت گرنے سے ایک خاتون ٹیچر اور کم از کم 18 بچے ہلاک، 40 زخمی بچوں میں بعض کی حالت تشویش ناک

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے متعلقہ حکام سے سکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ کر لی ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی، کالج روڈ پر واقع نجی سکول کی عمارت گرنے سے متعدد بچے اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایک خاتون ٹیچر اور کم از کم 18 بچوں کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ مرنے والے تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔ اس کے علاوہ 40 زخمی بچوں کو بھی ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ اس وقت خود ٹراما ہال میں موجود رہ کر زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لے رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیمیں اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے مزید بچوں اور افراد کے دبے ہونے کا شدید خدشہ ہے

جواب دیں

Back to top button