تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکی فوج کا خلیج عمان میں ایرانی حمایت یافتہ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے 6 اکتوبر کو خلیج عمان میں ایک ایرانی حمایت یافتہ روایتی کشتی (دھو) کو تباہ کیا جو امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کی نگرانی اور انھیں نشانہ بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

ایکس پر جاری ایک ویڈیو کے ساتھ بیان میں سینٹ کام کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی ایران کی پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ تھی اور امریکی بحری جہازوں کے خلاف انٹیلی جنس اور ہدفی معلومات فراہم کر رہی تھی۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گذشتہ سات ماہ کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خطے کے سمندری راستوں سے گزرنے والے ہزاروں تجارتی جہازوں کے عملے اور امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کو تباہ کرنے سے قبل اس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جبکہ عملے کے ارکان کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کے لیے اقدامات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button