
لاہور میں سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سگنل پر کھڑی گاڑی کو سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر نے ٹکر مار دی، گاڑی میں میاں بیوی اور ایک بیٹا موجود تھے
پولیس نے بتایا کہ پہلے ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی کو نکالا گیا اور پھر گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو ریسکیو کیا گیا تاہم ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم، ہما عاصم اور طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شاہ جمال اچھرہ سے تھا، حادثے کا مقدمہ بیٹے محمد بن عاصم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔







