
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا اور اگر ہماری سکیورٹی یقینی نہ بنائی گئی تو کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔‘
انھوں نے منگل کے روز پارلیمان کے آن لائن منعقد ہونے والے اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایرانی عوام کو محاصرے اور دھمکیوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔‘
قالیباف نے کہا کہ ’اگر امریکہ اس بنیادی حقیقت کو نہ سمجھے تو وہ ایرانی قوم کی جانب سے بار بار سخت جواب ملنے کے چکر میں پھنسا رہے گا







