تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے

جواب دیں

Back to top button