تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی فورسز نے حال ہی میں 500 کلومیٹر دور موجود امریکی طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا: ترجمان پاسداران انقلاب

ایران کے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز کے تازہ حملوں کے بعد تمام امریکی بحری جہاز ایران کی ساحلی حدود سے کم از کم 400 کلومیٹر دور پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایران غیر مجاز بحری جہازوں کی نقل و حرکت روک کر اور دشمن کے بحری ہتھیاروں کا راستہ بند کر کے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کر رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ جنگ سے قبل خلیج فارس میں تقریباً 30 سے 40 امریکی جنگی جہاز موجود تھے لیکن اب خطے میں ایک بھی امریکی جنگی جہاز باقی نہیں رہا اور تمام امریکی جہاز ایرانی ساحل سے کم از کم 400 کلومیٹر دور ہٹ چکے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فورسز 400 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ایرانی فورسز نے حال ہی میں 500 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ایک امریکی طیارہ بردار جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

Back to top button