
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کے منصوبے کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی۔
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے اور اس کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے سولر منصوبے سے متعلق بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ ہے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت اور دیامر ڈویژنز کی سرکاری عمارتوں کے لیے 18 میگاواٹس کا منصوبہ دسمبر 2026ء تک مکمل ہو گا، بلتستان ڈویژن کی سرکاری عمارات کی سولرائزیشن کا یہ منصوبہ اکتوبر 2026ء تک مکمل ہو گا







