
ایران نے امریکا سے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔
معاہدے کیلئے امریکی تجاویز پر ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے بھیجے گئے پیغام نے کسی حد تک اختلافات کم کیے ہیں ، لیکن ان اختلافات کو مزید کم کرنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنجیدگی اور نیک نیتی مگر ٹھوس منطقی شکوک وشبہات کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران تمام محاذوں پرجنگ کاخاتمہ، منجمد اثاثوں کا اجرا،ایرانی جہازوں کیخلاف بحری قزاقی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق جوہری معاملات پر قیاس آرائیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کا محور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کو ختم کرنے پر ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی تفصیلات مجاز حکام اور مذاکراتی ٹیم کےترجمان فراہم کریں گے







