تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

امریکا ایران تنازع، پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تیز، محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات

امریکا و ایران کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں تیز ہو گئیں، اس حوالے سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

دورانِ ملاقات محسن نقوی اور عباس عراقچی نے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دورانِ ملاقات محسن نقوی نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قیامِ امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

عباس عراقچی کے علاوہ وزیرِ داخلہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی دوبارہ ملاقات کی۔

جواب دیں

Back to top button