
پی سی بی : کھلاڑیوں کے فٹنس اور فزیکل پیرامیٹرز کا جائزہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)این سی اے وائٹ بال کیمپ کا لاہور میں آغاز، 28 کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں ۔
کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کی این سی اے اور پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم اور این سی اے کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی سیشنز کیے۔
کیمپ کے پہلے دن کھلاڑیوں کی مختلف صلاحیتوں اور فٹنس ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔







