
منشیات فروش انمول عرف پنکی کی ایک اور آ ڈیو سامنے آ گئی۔
انمول عرف پنکی نے مذکورہ آڈیو کے ذریعے تمام کلائنٹس کو اپنی گرفتاری سے آگاہ کیا۔
سامنے آنے والی آڈیو میں پنکی نے کہا ہے کہ ہائے فرینڈ! اگر آپ میرا یہ میسج سن رہے ہیں تو یا میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا میں اس دنیا میں نہیں ہوں۔
پنکی کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اسی نمبر سے کوئی آپ کے رابطے میں آئے گا، رابطہ کرنے والا مرد ہو گا جو میرا دوست ہو گا جو اس کام کو ہینڈل کرے گا۔
انمول عرف پنکی نے کہا ہے کہ اگر میرے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو میرے اسی نمبر سے کام چلتا رہے گا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آئی تھی۔
جس میں ملزمہ انمول کہہ رہی تھی کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔
واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔
گارڈن کے علاقے میں پولیس اور سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے 1 پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کراچی میں منشیات بیچنے کے الزام میں گرفتار خاتون کی بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیشی ہوئی تھی، ملزمہ بے خوف انداز میں عدالتی راہداریوں میں گھومتی رہی تھی







