
خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ذہین طالبہ قندیل مرتضیٰ نے 17 گولڈ میڈل حاصل کر کے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبہ قندیل مرتضیٰ ٹیلر ماسٹر کی بیٹی ہیں اور ان کا ہری پور سے تعلق ہے۔
قندیل مرتضیٰ کے بعد مقدس 10 گولڈ میڈل حاصل کر کے دوسرے جبکہ سبین 7 گولڈ میڈلز حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہیں۔
پشاور کے خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کانووکیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اسٹیج پر قندیل مرتضیٰ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا
پھر جب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو بھی لوگوں نے تالیاں بجا کر مسلسل ان کی حوصلہ افزائی کی۔
قندیل مرتضیٰ کی شاندار کارکردگی پر ان کے والدین کو بھی اسٹیج پر بلایا گیا







