تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نظام کو ٹھیک کریں گے: کیپٹن (ر) صفدر

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نظام کو ٹھیک کریں گے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی کیسز ہیں، میرے وارنٹ نکالے گئے، میں نے کہا کہ مجھے ہتھکڑی لگا دیں، میں عدالت میں پیش ہوا، پولیس ساتھ تھی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نظام ایسے ٹھیک نہیں ہو گا، 70 سال سے قوم کو گھما رہے ہیں، قائدِ اعظم زندہ رہتے اور بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی تو نظام ٹھیک رہتا۔

انہوں نے کہا کہ 33 سال مارشل لاء میں ملک گزرا تو نظام کیسے ٹھیک ہو گا؟ حقیقی جمہوریت کو ٹھیک کرنا پڑے گا

جواب دیں

Back to top button