تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ لنک روڈ کا فیز ون آج تکمیل کوپہنچا، دیگر فیزز پر کام جاری ہے لیکن لینڈ ایشوز ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم کسی کی زمین ہڑپ کر کےکام نہیں کریں گے ، پشاور کے لیے 200 ارب روپے کا پیکج ہے، آؤٹر رنگ روڈ پر بھی فیزیبیلیٹی مکمل کر دی جائےگی، 200 ارب روپے کا پلان جب سے دیا ہے تب سے کچھ چیخیں نکل رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سب کو کھلی دعوت دیتے ہیں کہ تنقید برائے اصلاح کی جائے، صوبے کے سالانہ 500 ارب روپے کھائے جا رہے ہیں ،کھانے والوں کے مزے ہیں ، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ این ایف سی شیئر میں سے صوبے کے ایک ہزار 375ارب روپے کھائے جا چکے، ہم نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ سے انکار کیا،

 

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کرتا ہے، باقی250ایم ایم سی ایف ڈی گیس پورے ملک میں تقسیم کررہےہیں، پھر بھی ہمارا حق کھایا جاتا ہے، یہ صوبے کا سب سے پہلاحق ہے کیونکہ ہم گیس پیدا کر رہےہیں، بجلی کا بھی مسئلہ ہے، ہم جتنی استعمال کرتے ہیں اس سے زیادہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button