تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

یومِ مزدور: پاکستان بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی یومِ مزدور منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ اس دن کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں مزدوروں کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

 

یومِ مزدور اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا بنیادی کردار ہوتا ہے، جو دن رات محنت کر کے معیشت کا پہیہ چلاتا ہے۔ حکومت اور مختلف تنظیموں کی جانب سے مزدوروں کے حقوق، بہتر اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

 

اس موقع پر جہان ڈیجیٹل بھی ملکی ترقی کے معماروں، محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک منصفانہ اور محفوظ معاشرے کے قیام کی امید کا اظہار کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button