تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کے لیےامریکا کا نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کا منصوبہ—کیا خطے میں کوئی بڑی پیش رفت ہونے والی ہے؟

آبنائے ہرمز میں جہازرانی بحال کرنے کیلئے امریکا کا نیا اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔

 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے ایک نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ’Maritime Freedom Construct‘ (ایم ایف سی) کا نام دیا گیا ہے جس کا ذکر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو بھیجے گئے ایک کیبل میں کیا گیا۔

 

اخبار کے مطابق کیبل میں امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔

 

کیبل کے مطابق امریکا کی قیادت میں قائم ہونے والا یہ اتحاد معلومات کے تبادلے، سفارتی ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ پر کام کرے گا۔

 

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس حمایت کی درخواست ظاہر کرتی ہے کہ امریکا دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمز کے موجودہ اور مستقبل کے انتظام میں شریک کرنا چاہتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق یہ اتحاد محکمہ خارجہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مشترکہ تعاون سے کام کرے گا جہاں محکمہ خارجہ سفارتی مرکز کا کردار ادا کرے گا جبکہ سینٹکام کمرشل شپنگ کے لیے ریئل ٹائم بحری معلومات فراہم کرے گی اور شراکت دار افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مربوط بنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button