
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے ہے۔







