
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے بیٹر عثمان خان پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے۔
بدھ کو عثمان خان نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
حیدرآباد کنگز مین کے عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی
یہ عثمان خان کے پی ایس ایل کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔اس کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔
عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2023 میں ایک اور 2024 میں 2 سنچریاں اسکور کی تھیں۔







