
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں







