تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

میکسیکو: فائرنگ سے کینیڈین سیاح ہلاک، 6 افراد زخمی

میکسیکو میں آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ سے 1 کینیڈین سیاح ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے حکام کے مطابق میکسیکو سٹی کے قریب قدیم آثارِ قدیمہ کے مقام پر حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کینیڈین، کولمبین، برازیلین اور 2 امریکی شہری شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ کے باعث بھگدڑ کے دوران مزید 7 افراد معمولی زخمی ہوئے، جائے وقوع سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

جواب دیں

Back to top button