تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ڈارلنگ ماما‘، شاہ چارلس کا ملکہ الزبتھ دوم کی 100 ویں سالگرہ پر جذباتی پیغام

برطانوی شاہ چارلس نے اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام میں اِنہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

77 سالہ بادشاہ چارلس نے اپنی والدہ کو ’پیاری ماں‘ کہہ کر یاد کیا اور کہا ہے کہ میری والدہ نے اپنی طویل زندگی ثابت قدمی اور مضبوطی کے ساتھ عوام کی خدمت کے لیے مکمل طور پر وقف کر دی۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکہ کا ماننا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود بھلائی ہمیشہ غالب آتی ہے اور روشن مستقبل ہمیشہ قریب ہوتا ہے

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم 1926ء میں پیدا ہوئی تھیں اور ایک حادثاتی صورتِ حال کے باعث تخت نشین ہوئیں جب ان کے چچا نے اچانک تخت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا

جواب دیں

Back to top button