تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ خود دستخط کرنےکیلئے اسلام آباد آئیں گے ، مشاہد حسین سید

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کردی۔

ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو صدر ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس کو دستخط نہیں کرنے دیں گے اور وہ خود دستخط کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں گے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button