شاہنواز دھانی علیم ڈارسے بچ گئے
پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو117رنز سے ہرا دیا ۔
میچ کے دوران شاہنواز دھانی کی وکٹ کی ایکویڈیو وائرل ہو گئی جس میں اس میچ میں
ایمپائر علیم ڈار ا نے شاہنواز دھانی کے ساتھ شرارت کی جس کی ویڈیو فورا ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .
ہوا یوں کہ میچ کے دوران شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو وہ اپنے روائتی انداز میں کراﺅڈ کی
جانب بھاگنے لگے تو ایسے میں علیم ڈار نے موقع کو بھانپتے ہوئے شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی کوشش کی
لیکن شاہنوازدھانی بچ کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے قریب چلے گئے اور عوام کے
سامنے کھڑے ہو گئے اور اپنے وکٹ لینے کی خوشی اور شکریے کا اظہار کرتے رہے
.علیم ڈار یہ دیکھتے رہے اور ان کے ہونٹوں پر مسکراہت پھیلی رہی،
NOT EVEN ALEEM DAR CAN STOP THE LARKANA EXPRESS 🤣#HBLPSL#JubileeLife#Insurance#PSL7#HBLPSL7#MSvQGpic.twitter.com/Qi6Qx6Qguc
— CricWick (@CricWick) February 18, 2022