Uncategorizedتازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اگر جماعتِ اسلامی کا احتجاج نہ ہوتا تو پیٹرول کی قیمت 500 روپے لٹر کر دی جاتی: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم آئے تو دو ٹوک بات ہو گی، ریلیف دینا ہے تو دیں ورنہ ہم لانگ مارچ جاری رکھیں گے، جس جگہ کھڑے ہیں وہاں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہونی چاہیے، ہمارے پر امن احتجاج کو حکومت کمزوری نہ سمجھے، ہمیں طریقے سارے آتے ہیں، ہم نے یہ کام کرنا ہے تو کرنا ہے

 

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا وزراء پیش کر رہے ہوتے ہیں، وزراء بتا رہے ہوتے ہیں کہ پیسے نہیں، اگر پیسے نہیں ہیں تو مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز کیوں لیا؟ آصف زرداری 36 گاڑیاں لے کر نوابشاہ جاتے ہیں۔

 

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لیوی بھتہ ہے، اس کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر ہم نے لانگ مارچ کو وقفہ دیا ہے، ہم احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئے، اس وقت بھی ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، اگر جماعتِ اسلامی کا احتجاج نہ ہوتا یہ پیٹرول کی قیمت 500 روپے تک بڑھا دیتے

جواب دیں

Back to top button