تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

نائیجر: صحرا میں ٹرک خراب ہو کر پھنسے 50 افراد پیاس سے ہلاک

افریقی ملک نائیجر کے صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے ہلاک ہو گئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ لوگ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آ رہے تھے جب ان کا ٹرک خراب ہو گیا، ٹرک خراب ہونے کے باعث یہ لوگ کئی دنوں تک پھنسے رہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر لاشیں ٹرک کے نیچے اور اس کے اطراف سے ملیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور اور مسافروں نے کئی دنوں تک ٹرک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں ٹرک میں موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، تاہم 2 افراد زندہ بچے جو پیدل صحرا عبور کر کے قریبی علاقے میں پہنچے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے تمام افراد نائجر کے شہری تھے، جن کو مقامی حکام کی جانب سے علاقے میں بھیجی گئی ریسکیو ٹیم نے اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا

جواب دیں

Back to top button