تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران پر دو سے تین روز میں حملہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ کی نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بےتاب ہے۔ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر دو سے تین روز، شاید جمعے یا ہفتے کو یا پھر اگلے ہفتے کے شروع میں حملہ کرسکتے ہیں۔ ایران کو ایک بڑا دھچکا دینا ہوگا، جلد پتہ لگ جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پیر کو ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے۔ ایران ڈیل کرنے کیلئے بےتاب ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر نئے حملے شروع کرنے سے ایک گھنٹہ دور تھے، بحری جہاز میزائلوں سے لیس اور دیگر ہتھیار وہاں بھیجے کیلئے تیار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ملک کیلئے مذہب ضروری ہے، اس سے جرائم میں کمی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو 47 سالوں سے عسکری قوت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا امریکی حملہ ہوسکتا ہے

جواب دیں

Back to top button